Daily Taqat

پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق کی ڈپٹی گورنر مدینہ سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے مدینہ کے ڈپٹی گورنرشہزادہ سعود الفیصل سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، حج اورعمرہ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدیق بن ہشام نے پاکستانی عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مدینہ میں سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں حج و عمرہ کے علاوہ مدینہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اورمدینہ میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ شہزادہ سعود نے عمرہ اور حاجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پرڈپٹی گورنر مدینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کی مدینہ شہر کے ساتھ محبت کی تعریف بھی کی۔ ملاقات میں قونصل جنرل شہریاراکبر، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد اور نائب قونصل محمد عاطف بھی موجود تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »