پاکستان حافظ سعید کےخلاف کارروائی کرے،ترجمان امریکی محکمہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حافظ سعید کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔یہ بات ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ نے  کہی اور مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتا ہے اور لشکر طیبہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ہیدر نورٹ نے کہا کہ حافظ سعید ممبئی حملے کے ذمےدار سمجھے جاتے ہیں، جس میں امریکیوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.