پاکستان امریکہ کے ساتھ ڈبل گیم کھیلتا رہا ہے۔ اس لئے امداد روک دی گئی ہے ،نکی ہیلی

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امدادبندش کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ امداد کی بندش کاتعلق دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی کا کہناتھا کہ امریکا پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی امدادروک رہاہے پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتارہاجوامریکاکیلیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کی تمام فنڈنگ روکنے کے خواہش مند ہیں۔نکی ہیلے نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔نکی ہیلی کہتی ہیں کہ پاکستان بعض دفعہ امریکا سے تعاون کرتاہے دہشتگردی کےخلاف مہم میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.