امریکا قدر نہیں کرے گا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا قدر نہیں کرے گا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ‘اسلام آباد کے واشنگٹن سے تعلقات کسی قسم کی امداد کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے قومی مفادات اور اصولوں پر مبنی ہیں’۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا ‘عالمی دہشت گردی کےخلاف ہم نے سب سے زیادہ تعاون اور قربانیاں دی ہیں اور پوری دنیا کے مقابلے میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا’،پاکستانی مندوب کا کہنا تھا، ‘امریکا اپنی غلطیوں اور ناکامی کا الزام دوسروں پر نہ ڈالے’۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روک رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.