ون پلینیٹ “سمٹ کلیمیٹ چینج کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی”

پیرس میں کلیمیٹ چینج کے حوالے سے ون پلینیٹ سمٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ دنیا کے مختلف ممالک نے گلوبل وارمنگ کو اہم ترین ایشو قرار دیا۔ فرانسیسی صدر امینول میکغوں نے کہا کہ ہم اس اہم ترین مسئلے کے حوالے سے اتنی تیزی سے اقدامات نہیں کر رہے جتنے کرنے چاہیئں تھے۔ پیرس میں ہونے والے ” ون پلینیٹ ” سمٹ کلیمیٹ چینج کے حوالے سے اٹھائے جانے والی اقدامات میں اب تیزی لائے گا۔ پیرس میں اس سمٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایفل ٹاور کی لائٹیں سبز اور نیلی کر دی گئیں۔ نیلی اور سبز لائیٹوں سے جگمگاتا ایفل ٹاور دنیا بھر  کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ایفل ٹاور کی گرین اور بلیو لائٹس کا مقصد تھا کہ ہمیں زمین کو سر سبز و شاداب رکھنا چاہیئے۔ زیادہ سے زیادہ درخت اگانے چاہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.