Daily Taqat

رمضان المبارک کی آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ رمضان کے

مقدس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عطیات دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ‘ہم خوش قسمت ہیں کہ امریکی آئین مذہبی آزادی کی حوصلہ افزائی اور عقائد کا احترام کرتا ہے، ہمارا آئین مسلمانوں کو رمضان المبارک ان کے عقائد کے مطابق گزارنے کی آزادی دیتا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ میں اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ مسلمانوں کو اس برکتوں بھرے مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »