Daily Taqat

اومان نے غیرملکیوں کو ویزے دینے پر عائد پابندی میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا

پاکستانیوں سمیت ترقی پذیر ممالک کے باشندے عمومی طور پر رزق کی تلاش میں یورپ اور خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ یہ تعداد ضرورت سے بڑھنے یا مقصد پورا ہونے کے بعد ان تارکین وطن کو پابندیوں کا بھی سامنا کرناپڑتاہے۔ بڑے عرب ملک اومان نے بھی غیرملکیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کررکھی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر اس پابندی میں 6ماہ کا اضافہ کردیا۔ غیر ملکی ذرائع

کے مطابق وزارت افرادی قوت نے پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے۔ متعلقہ وزارت کی طرف سے کیے گئے تین مختلف فیصلوں کے تحت کچھ مخصوص شعبوں میں غیراومانی باشندوں کی بھرتی پر عارضی پابندی عائد ہے۔ جس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں غیرضروری پابندیوں کے بعد وہاں کام کرنیوالے تارکین وطن متبادل ممالک تلاش کررہے تھے لیکن اب اومان نے بھی پابندی میں مزید توسیع کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »