Daily Taqat

ترکی میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ہو گا

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر ترک شہر استنبول میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ہو گا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اُن کے دفاع کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر بھی بات کی جائے گی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے مشیر برائے خارجہ پالیسی ابراہیم کاہن نے کہا مسئلہ فلسطین نہ صرف مسلم ممالک بلکہ اُن سب کیلئے انتہائی اہم ہے جو انصاف اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »