Daily Taqat

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری مجاہد کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر : بھارت نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے ہند واڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا ۔کشمیری ذرائع  کے مطابق سوپور اور دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند،انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے ،قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ماہ اکتوبر میں 39 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ قابض فورسز کے مظالم میں 379 کشمیری زخمی ہوئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق ماہ اکتوبرمیں سری نگر کی جامع مسجد میں 3دفعہ جمعے کی نماز ادا نہ کرنے دی گئی،قابض بھارتی فوج نے 84 گھروں کو نقصان پہنچایا۔زخمیوں پر قابض فورسز نے گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،گزشتہ ماہ نوجوانوں،حریت رہنماو¿ں سمیت 216 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »