اوباما نے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کو خطرہ قرار دے دیا

نیویارک : سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کو خطرہ قرار دے دیا، کہتے ہیں پیچیدہ معاملات کے بارے میں لوگوں کی سوچ اور سمجھ مسخ ہورہی ہے، معاشرے کو تقسیم در تقسیم ہونے سے بچانا ہوگا۔سابق امریکی صدر براک اوباما سوشل میڈیا کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟، اپنے خیالات کا اظہار کردیا، بولے کہ سوشل میڈیا تعصبات میں اضافے کا سبب ہے۔برطانوی شہزادے ہیری کو بی بی سی کیلئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ دور صدارت میں کئی کام کرنا باقی تھے مگر موقع نہ مل سکا۔اوباما نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال پر خدشات کا کھل کر اظہار کیا، کہا کئی پیچیدہ معاملات کے بارے میں لوگوں کی سوچ اور سمجھ مسخ ہو رہی ہے۔ مشورہ دیا کہ فکری ہم آہنگی کے راستے ڈھونڈے جائیں، بڑھتے ہوئے تعصبات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.