Daily Taqat

اب خطے میں مزید نئی کشیدگی نہیں چاہتے ،ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایران خطے میں نئی کشیدگی نہیں چاہتا۔ حسن روحانی نے یہ بات اسرائیل کی طرف سے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد کہی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق جرمن چانسلر سے گفتگو میں حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں تناؤ کم کرنے، سکیورٹی اور استحکام مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر اینگلا مرکل نے کہا کہ امریکا کی علیحدگی کے باوجود وہ جوہری معاہدے قائم رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اُس کے کردار پر بات چیت کرنے پر بھی زور دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »