بھارت 2محاذوں پر جنگ لڑنے کا اہل نہیں: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: بھارتی فوج کے سربراہ وِپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت 2محاذوں پر جنگ لڑنے کا اہل نہیں ، چین کی بڑھتی طاقت پر تشویش ہے ۔ وپن راوت نے کہا ہے کہ چین اپنی اقتصادی طاقت کے ساتھ ساتھ فوجی طاقت بھی بڑھا رہا ہے اور امریکہ تک کو چیلنج کر رہا ہے جبکہ چین ہماری سوچ سے آگے ہے۔وپن راوت جو کل تک2 محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کی بات کر رہے تھے ان کا ایسا بیان خود بھارتی فوج کی طاقت پر سوالیہ نشان ہے۔ابزرور ریسرچ فاونڈیشن کے سوشانت سرین کہتے ہیں کہ پارلیمان کے سامنے فوجی سربراہ نے کہا تھا کہ فوج کا 68 فیصد سازو سامان پرانا ہو چکا ہے اور فوج کو جدید بنانے میں درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا تھا۔ ایسے میں ان کے اس طرح کے بیانات کا کیا مقصد ہے۔
سوشانت سرین کہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ چین اور پاکستان کی بڑھتی دوستی سے انڈیا کو دو جانب سے خطرہ ہے لیکن کیا بھارتی فوج کی تیاری اس سطح کی ہے اور اگر ہے بھی تو کیا 2 مورچوں سے سامنا کرنا مناسب ہوگا ؟یا پھر سفارتی طریقہ اپنانا چاہیے؟۔ان حالات میں فوجی سربراہ کو بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.