Latest news

پاکستانی خاتون نوشینہ شاہین نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

آبائی طور پر نوشینہ شاہین کا تعلق پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے ہے۔ پارلیمنٹ کا سائوتھ ایشیا ڈیلیگیشن چیئر اور وائس چیئر سمیت 26 ارکان پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں ای یو پارلیمنٹ میں موجود تمام پارلیمانی گروپوں کی نمائندگی ہے۔ڈیلیگیشن سائوتھ ایشیا اور آسیان ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے منتخب ہونے کی اطلاع گزشتہ شب نوشینہ مبارک ایم ای پی نے برسلز میں قومی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں دی۔جس پر شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ان میں شامل ہونے کا عندیہ دیا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.