اہم خبرِیں
تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے

جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے، امریکا

امریکا نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی وجہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی ہوگی تاہم جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے۔

شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر نکی ہیلے نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے فوجی سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سفارتی آپشن کو ترجیح دے رہی ہے۔

نکی ہیلے نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کی وجہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ہوگی جس کی مثال گزشتہ روز کا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے تاہم جنگ شروع ہوئی تو پیانگ یانگ حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی ہم منصب کو بھی فون کیا اور زور دیا کہ بیجنگ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرے اور خاص طور پر  شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بھی بند کرے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ وہ امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.