Daily Taqat

شمالی کوریااورجنوبی کوریا کے مابین آئندہ ہفتے مذاکرات متوقع

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی ہے۔جنوبی کوریا نے بات چیت کے آغاز کےلیے 9 جنوری کی تاریخ دی تھی۔

طویل کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں میں بہتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جنوبی کوریا کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے باعث دونوں ملکوں میں تناؤ رہتا ہے ۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے شمالی و جنوبی کوریا آمنےسامنےبیٹھ کرسرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے وفد کی شرکت پربات کرسکتے ہیں۔

جنوبی کورین وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کےساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے باہمی مفاد کے امور پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »