Daily Taqat

ادب کا نوبیل انعام 2019ء میں دیا جائے گا

اس سال ادب کا نوبیل انعام نہیں دیا جائےگا۔انعام دینے کا فیصلہ کرنے والی سوئیڈش اکیڈمی نے نوبیل لٹریچر پرائز کے التواء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کا ادبی انعام اگلے سال یعنی 2019ء میں دیا جائے گا۔

اکیڈمی کو اس وقت اپنے کچھ اراکین کے حوالے سے جنسی زیادتیوں اور مالی کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے ۔ جس کے پیشِ نظر گزشتہ روز اسٹاک ہوم میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال ادب کا نوبیل انعام اگلے سال تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

1943ء کے زمانہء جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نوبیل انعام ملتوی کیا گیا ہے۔اکیڈمی کے مستقل سیکرٹری اینڈرز اولسن کے مطابق انہیں اگلے انعام یافتگان کا اعلان کرنے سے قبل عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ نوبیل انعام دینے والی کمیٹی میں جنسی اسکینڈل سامنے آنے اور خواتین کو ہراساں اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ترین شخص کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے بعدگزشتہ دنوں نوبل کمیٹی کے 3 ججز نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیاتھا۔ نوبل کمیٹی کے جن ججز نے اپنے عہدوں سے استعفی دیا ہے ان کا تعلق ادب کمیٹی سے ہے جب کہ جس رکن کے خلاف خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے اس کا تعلق بھی اسی کمیٹی سے ہی ہے۔

نوبیل کمیٹی میں جنسی اسکینڈل کا یہ معاملہ گزشتہ برس نومبر میں شروع ہونے والی خواتین کی عالمی مہم’ می ٹو‘ کے بعد سامنے آیاتھا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت نوبل کمیٹی کے 18 ارکان یا ججز میں سے 5 غیر فعال ہیں، جن میں سے 2 خواتین ججز کئی سالوں کی چھٹیوں پر ہیں۔اب نوبل کمیٹی کے مزید تین ارکان یا ججز کے مستعفی ہونے کے بعدنوبیلکمیٹی کے صرف 10 ارکان ہی فعال ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »