[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

[mashshare]

دبئی : نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کیویز نے کالی آندھی کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر ایک درجہ ترقی کے ساتھ پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ بدھ کو آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے بعد تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، بھارت تیسرے نمبر پر برقرار ہے، ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی اور اس کی جگہ انگلینڈ نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.