جرمنی: 12ملین یوروکی لاگت سے انسدادِ دہشتگردی کا نیا مرکزتعمیر

برلن کے جرائم کے تفتیشی ادارے نے انسداد دہشت گردی کے ایک نئے منصوبے کے تحت شہر کے ایک تاریخی علاقے میں ایک نئے تفتیشی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں ایک ایلیٹ پولیس فورس کو تعینات کیا جائے گا۔
تقریبا 1200 اعلی تربیت یافتہ پولیس افسران پر مشتمل ایک ایلیٹ فورس کو انسداد دہشت گردی کے اس نئے مرکز میں تعینات کیا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق برلن کے علاقے ٹیمپل ہوف میں واقع نازی دور کے مرکزی پوسٹ آفس کی عمارت میں یہ نیا مرکز برائے انسدادِ دہشتگردی قائم کیا جائے گا،اس عمارت میں سپیشل کمانڈو فورسز اور موبائل کمانڈو فورسز کی تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کرنا ہے۔ اس تاریخی عمارت میں قائم ہونے والے انسداد دہشت گردی کے دفتر کی عمارت کی ایک منزل کو مسلم انتہا پسندی کے خلاف کام کرنے والے ریاستی تحفظ کے شعبے اور عملے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
19 دسمبر 2016ء کی شب برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر دہشتگردی کے واقعے کے ردِعمل میں داخلی امور کے سینیٹر اندریاز گائزل اور پولیس حکمران کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے مرکز کو قائم کرنے پر زور دیا گیا تھا کیونکہ برلن میں ٹرک حملہ کرنے والے19 امری کے خلاف تفتیش میں قانون نافض کرنے والے اور حفاظتی اداروں کے درمیان معلوماتی تبادلہ میں بڑے پیمانے پر مسائل پیش آئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.