اہم خبرِیں

نیپال نے بھارتی پروپیگنڈا کے رد عمل میں ملک میں تمام بھارتی چینلز بند کردیے

نیپال: بھارتی پروپیگنڈا کا سخت رد عمل دیتے ہوئے ملک میں تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردیں۔

نیپال کی حکومت اور وزیراعظم کیخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر نیپال نے آج سے تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردی ہیں۔

نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی میڈیا تمام حدیں پار کرچکا ہے۔

اس کے بعد سے بھارتی میڈیا نیپال کیخلاف واویلا کررہا ہے اور جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے جس کی شکایت نیپالی عوام کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو کی گئی اور حکومت نے چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں بھارت نے متنازع سرحدی علاقے لیپولیکھ میں اپنی طرف ایک نئی سڑک تعمیر کی تھی جس کے بعد سے نیپال اور بھارت کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.