نیپال: میں شدید سردی کے باعث اموات میں اضافہ، مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی

ہمالیائی ریاست نیپال میں شدید سرد موسم کے باعث گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ شدید سردی کی لہر ابھی  بھی برقرار ہے

نیپال میں حکام نے بتایا ہے کہ یہ اموات گزشتہ کچھ دنوں کے دوران بھارتی سرحد سے متصل ملک کے جنوبی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں عمر رسیدہ افراد اور بچے شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ غریب افراد میں سات ہزار کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑوں کی دستیابی بھی ممکن بنائی جا رہی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت اور نیپال ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.