Latest news

بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی، این ڈی پی

اٹاوا : کینیڈا کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کہا ہے کہ مودی حکومت نے بھارتی آئین سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل370 کاخاتمہ کیا،  جس پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن کی خبروں پر شدید تحفظات ہیں،این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل دیگرسول سوسائٹی گروپ کی طرح ہم بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں،بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی،این ڈی پی کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو گرفتار،ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ،ٹیلیفون اورانٹرنیٹ بندکردیا،لبرل حکومت کوانسانی حقوق کے تحفظات کو سختی سے بھارتی حکام تک پہنچاناچاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.