Daily Taqat

نوجوت سنگھ سندھو پر آوارہ بیل نے حملہ کر دیا

کرکٹر سے سیاستدان بننے والے بھارتی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سندھوگزشتہ روز امرتسرمیں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔وہ ایک گوردوارے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

نوجوت سنگھ سندھو امرتسر میں درگیانہ ٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی ٹیمپل سے باہر آئے ۔میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔اسی دوران ایک آوارہ بیل بھی وہاں آ ٹپکااور مجمے پر حملہ کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سندھو اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ میڈیا کے دو نمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ کی وزارت نے گزشتہ سال جانور پالنے پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔ہوسکتا ہے یہ آوارہ بیل اسی کا انتقام لینا چاہتا ہو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »