اہم خبرِیں
دیامربھاشا ڈیم کے تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم خود موقع ... ملک میں2 ہزار 165 افراد کورونا کی نذر، 67 افراد جاں بحق بنگلہ دیش میں بدترین سیلاب، 10 لاکھ افراد متاثر مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں، نورالحق قادری پاکستان نے ہمیشہ ترکی کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی، و... چترال: گلیشیئر پھٹنے سے جھیل میں شگاف، مکانات اور فصلوں کو نقص... کورونا وائرس ویکسین کا تجربہ 27 جولائی سے انسانوں پر ہوگا انوپم کھیر کا خاندان بھی کورونا وائرس کا شکار فیصل واوڈا نے کے الیکٹرک سے متعلق بلاول بھٹو کی رپورٹ کو کرپشن... چین میں طوفانی بارشوں کے باعث بدترین سیلابی صورتحال پیدا گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کو کیو موبائل نے اشتہار کیلئے منت... احسن اقبال کی نیب کو وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی د... ہوٹل کی7 ویں منزل سے گرنے والے شخص کی بالکونی میں دوسرے شخص سے... اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی کےخلاف درخو... افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام سیاست سے دور جہانگیر ترین ان دنوں کہاں؟ لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی جا... حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت، سپریم کورٹ دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز تعینات، سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکا میں شدید احتجاج…

ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت میں ملوث چاروں اہلکاروں کو سزا دی جائے تاہم اب تک صرف ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا جس نے جارج کی گردن پر اپنا گھٹنہ رکھا تھا جس وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

کچھ مظاہرین نے گزشتہ روز ٹرمپ کے خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ان پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔
اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے تمام ریاستوں میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دی۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے، پرامن احتجاج امریکی شہریوں کا حق ہے مگر خطرناک گروہوں کے پرتشدد حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارج فلوئیڈ کو انصاف فراہم کیاجائےگا لیکن مظاہرین کے لیے متاثرہ ریاستوں کےگورنر سڑکوں پرعمل داری قائم رکھیں کیونکہ اگر ریاستیں ناکام رہیں تو لاقانونیت اورتشدد کےخاتمےکےلیے فوج کومتحرک کیاجائےگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ گروہ ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہروں میں لوٹ مار کر رہے ہیں، اس کے تدارک کےلیے اقدامات کر رہے ہیں، امن وامان کی بحالی کےلیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کو روکنےکے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہاہوں، چاہتاہوں کہ اس دہشت کے ذمے داروں کوبھاری جرمانےاور طویل جیل کی سزائیں دلائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کےخطاب کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے۔

ادھر نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے ٹوئٹر پوسٹ میں ٹرمپ پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے خلاف امریکی فوج کو طلب کیا ہے، انہوں نے پر امن مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے فوج کو طلب کیا تاکہ وہ چرچ کے باہر تصاویر بنوا سکیں، یہ صدر کے لیے محض ایک ریئلیٹی ٹی وی شو ہے۔’
دوسری جانب فیس بک سمیت دیگر کمپنیوں نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا لوگو بھی سیاہ کر دیا ہے اور ملازمین نے مظاہرین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لوگو سیاہ ہونے کے علاوہ سوشل میڈیا پر#blacklivesmatter بھی ٹرینڈ کر رہا ہے یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں اس ہیش ٹیگ کے ذریعے بھی جارج فلوئیڈ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.