امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے ایک نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے ’’ کیپلر 90 ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
ناسا نے نیا نظام شمسی زمین سے 2500 نوری سال کے فاصلے پر دریافت کیا ہے، جس میں ایک سورج کے گرد8 سیارے گردش کر رہے ہیں۔ناسا حکام کا کہناہے کہ اس نظام کو جدید ترین کیپلر خلائی دوربین سے دیکھا گیا ہے جو زمین سے 2 ہزار 545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ اس نظام کے مرکز میں ہمارے سورج کی طرح ایک ستارہ ہے۔ناسا نے مزید کہاکہ یہ نظام شمسی ہماری زمین سے 30 فیصد بڑا اور اپنے سورج سے بہت قریب ہے اسی وجہ سے اس کا درجہ حرارت 800 درجے فارن ہائٹ تک ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پورا سسٹم ہمارے نظامِ شمسی سے ملتا جلتا ہے، جس میں چھوٹے سیارے اندر اور بڑے سیارے بیرونی جانب ہیں۔
[wp_news_ticker_benaceur_short_code]