بھارت نے حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کےلئے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔بھارت نے آخری لمحے پر زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا، بھارت کا یہ اقدام باعث افسوس اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزے جاری نہ کرنا 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد بھارت نے پاکستان کی انسانی ہمدردی کے اس اقدام کے جواب میں ہرزہ سرائی شروع کردی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.