روس: مفتی اعظم کی اہلیہ اینا گیمزٹوا ملک کی پہلی مسلم خاتون صدرکی امیدواربن گئیں

 ماسکو: روس کی مسلم خاتون نے صدر پوٹن کو مقابلے کی دعوت دے دی، مفتی اعظم کی اہلیہ اینا گیمزٹوا ملک کی پہلی مسلم خاتون صدر کی امیدوار بن گئیں۔

روس میں بھی مسلمان منظم ہونے لگے سیاسی و سماجی طور پر بڑی تبدیلی کے آثار نمایاں ہوگئے، مفتی اعظم کی اہلیہ دو ہزار اٹھارہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار بن گئیں۔

روسی مسلمانوں کو بڑی سیاسی و سماجی کامیابی مل گئی، اینا گیمزٹوا نے سینٹرل الیکشن کمیٹی میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

چھیالیس سالہ اینا سرکاری سطح پر تعلقات عامہ کی مشیر ہیں۔۔اور رفاہ عامہ کی متعدد تنظیمیں بھی چلارہی ہیں۔

روسی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انہوں نے اپنی حمایت میں تین لاکھ دستخطوں پر مشتمل دستاویز جمع کرادی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.