Daily Taqat

حدسےزیادہ ڈیوٹی لینے والے بڑے تجارتی مرکزپرجرمانہ

تبوک: سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے رات 11بجے کے بعد تک ڈیوٹی لینے والے ایک بڑے تجارتی مرکز پر جرمانہ کردیا۔

وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے تجارتی مرکز پر چھا پہ مار کر رات گئے تک ملازمیں سے ڈیوٹی لینے والے مالک کو جرمانہ کر دیا۔ تجارتی مرکز میں سعودی خواتین سے بھی ڈیوٹی لی جارہی تھی۔

افسران کا کہنا ہے کہ تجارتی مرکز کے مالک پر ملازمین کے اوقات کار بڑھانے کو خلاف ورزی شمار کرکے قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ سعودیوں کے لئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے کئی غیر ملکی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »