Daily Taqat

غزہ سرحد پر صیہونی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 1100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

غزہ سرحد پر صیہونی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے گیارہ سو افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف گریٹ مارچ آف ریٹرن کے عنوان سے مسلسل چھٹے جمعے احتجاج کیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق دس ہزار سے زائد فلسطینی غزہ سرحد کے چھ مقامات پر جمع ہوئے، ٹائر جلائے اور پتھراؤ کیا۔ اس دوران صیہونی فوج نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ فلسطینی حکام کے مطابق فائرنگ سے 82 افراد زخمی جبکہ 800 شیلنگ سے متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوران احتجاج مظاہرین نے غلیل سے اسرائیل کے دو آبزرویشن ڈرون بھی مار گرائے۔  تیس مارچ سے جاری ہفتہ وار احتجاج میں اب تک 43 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »