محمدین سکول اور کالج نے مختصر وقت میں اہم مقام حاصل کیا، کشمیر

محمدین سکول اینڈ کالج باغ نے مختصر عرصے میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے اس سکول کا وژن بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ نظریاتی ہم اہنگی کا جو کام شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے تقریری مقابلے میں طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جو ایک منفرد اقدام ہے اس کا لج کا سلوگن I can , I will انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس ادارہے میں طلبہ وطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی غیر نصابی سرگرمیاں قانل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل (ر) پروفیسر راجہ محمد عتیق خان نے تقریری مقابلے کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیاجب کی تقریب کی صدارت جموں و کشمیر سنٹرل یونین اف جرنلسٹ کے صدر راجہ اشرف خان نے کی،

تقریب سے ایم ڈی ادارہ ھذا سردار ضمیر خان ، صدر پریس کلب باغ راجہ عبدالحفیظ ، سابق صدر طاہر عباسی، شہباز گردیزی، پروفیسر سردار شوکت خان، پروفیسر احسن گردیزی،وسیم آزادسیمت دیگر نے خطاب کیااس تقریری مقابلے میں 25سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور فاتح گروپ کا مہمان خصوصی نے ٹرافی اور دیگر کو سرٹیفکیس دئے گے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ محمد دین سکول اینڈ کالج کے منتظمین نے بچوں کی جس ڈگر پر تربیت شروع کر رکھی ہے یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کی یہ ادارہ مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھے گا دنیا کے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اس طرح کی تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے ہم اس ادارے کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں ہم سکو ل و کالج کے ایم ڈی اور ان کے پورے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بچوں کی بہترین تربیت کی جس کا عملی ثبوت آج کے تقریری مقابلے میں ان طلبہ وطالبات نے پیش کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.