محمدعظیم دت کی حامد رضا بخاری کے بارے میں گفتگو

سیاست میں مرحوم نے کلیدی کردار ادا کیا ، کسی قسم کی لالچ اور بلیک میلنگ نہیں کی میر پور ٟ بیورو رپورٹٞ جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سید حامد رضا بخاری ایڈووکیٹ انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور عوام دوست شخصیت تھے ان کی موت صرف انکی فیملی کے لئے نہیں بلکہ عام لو گوں کے لئے بھی نا قابل تلافی نقصان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے آبائی گائوں خادم آباد بل پیراں میں جنازہ کے روز رضا شاہ بخاری، لال شاہ بخاری اور حسین مظہر کلیم سابق جج شریعت کورٹ آزاد کشمیر سے ایک ملاقات میں کیا ان کے ہمراہ معروف سماجی اور مذہبی رہنما محمد اشفاق احمد انصاری بھی تھے دونوں رہنمائوں نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کریں بعد ازاں سیکٹر ایف ون میں لبریشن لیگ کے پرانے کارکن عبدالمجید المعروف مورس کی وفات پر ان کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ان کی رہائش گاہ میں ان کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی عظیم دت نے کہا مرحوم ایک سیاسی کارکن تھے اپنی جماعت اور نظریہ کے ساتھ آخری دم تک وابستہ رہے سیاست میں مرحوم نے کلیدی کردار ادا کیا اور کسی قسم کی غرض، لالچ اور بلیک میلنگ نہیں کی یہی وجہ ہے مرحوم ایک محنت کش سیاسی کارکن تھے مرنا تو ہر ذی روح نے ہے لیکن مرحوم کا جنازہ دیکھ کر یہ یقین پختہ ہو گیا ہے کہ مخلص اور دیانتدار سیاسی کارکن کی عزت لوگوں کے دلوں میں ہوتی ہے اور وہ عزت مجید مورس کے حصہ میں بھی آئی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کریں اسکے علاوہ انہوںنے چکسواری میں قتل ہونے والے چوہدری محمد یوسف ثانی اور ان کے بھتیجے و داماد ضیائ الدین کے دوہرے قتل پر چوہدری محمد یونس کے آفس میں فاتحہ خوانی کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.