مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے
مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہو گیا۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کا ہر حربہ ناکام ہوا تو بھارت نے ظلم و ستم کا نیا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھی غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی۔ بھاری ہتھیاروں کے بعد اب میزائل استعمال کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی۔