Daily Taqat

بھارتی وزیراعظم کا دورہ جموں و کشمیر، مختلف اضلاع میں احتجاج

مظفر آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جس کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مودی کے متنازع دورے کے خلاف مظفرآباد میں پاسبان حُریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا، برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد مودی مخالف دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے کے شرکاء نے سیاہ پرچم لیے مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’اسٹاپ مودی جموں و کشمیر آزادی چاہتا ہے‘‘ کے نعرے درج تھے جبکہ دھرنے میں شریک مظاہرین ’’گو مودی گو بیک‘‘ کی شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »