Daily Taqat

وانا : 10 سال بعد موبائل سروس کی بحالی کا فیصلہ

وانا:جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں 10 سال بعد موبائل سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق موبائل سروس کی بحالی کافیصلہ موبائل سروس کے ذمہ داروں اور حکومتی اداروں کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10سے12 روز کے دوران موبائل سروس بحال کی جائے گی۔قبائلی عمائدین کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں لدھا ،کانی گرم ،مکین ،سرویکئی اور دیگرعلاقوں میں بھی موبائل سروس بحال کی جائے۔واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس 10 سال سے بند تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »