Daily Taqat

سعودی عرب کے دالرحکومت ریاض میں انتہائی حساس اور اہم عمارت پر میزائل حملہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا جس میں شاہی محل ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیایمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل ال یماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت ال یماما پیلس میں سعودی رہنماوں کا اجلاس جاری تھا۔حملے میں کسی سعودی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔
دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل حملے میں ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی سیکیورٹی فورسز اور محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »