Daily Taqat

بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج کیا گیا

بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا ہسپتال میں علاج کرکے 30کلو وزن کم کرلیا۔ موہاک ہسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کے ہسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میں خطرات بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں جبکہ وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔
دوسری جانب ہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار سے اندور لایا گیا۔ ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »