Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر: کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کیلئے نیا آرڈیننس جاری

مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے 12 سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کو پھانسی کی سزا دئے جانے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ گورنر این این ووہر نے کرمنل لا آرڈیننس 2018 اور جموں اینڈ کشمیر پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکشول وائیولنس آرڈیننس 2018 پر اپنے دستخط ثبت کر کے مسودے کو قانونی شکل دے دی۔ اس سے قبل 24 اپریل کو

ریاستی کابینہ نے موجودہ قانون میں تغیر و تبدیل کر کے بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے قانون کو متفقہ طور پر پاس کیا تھا۔ ریاستی اور بیرون ریاست خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہورہی جنسی زیادتیوں کے حوالے سے سماج کے مختلف طبقات نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرنے کے تناظر میں کرمنل لا آرڈیننس 2018 کی کئی شقوں میں تبدیلی لائی گئی۔ نئے قانون کے مطابق 16 سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ عصمت ریزی میں ملوث افراد کو 20 سال کی قید یا سزائے موت دی جائے گی۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی۔ نئے قانون کے مطابق 16 سال کی بچیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔ جس کا اطلاق مجرم کی پوری زندگی پر ہوگا۔ اسی طرح 12 سال تک کی لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کے مرتکب افراد کو سزائے موت دی جائے گی۔ قانون میں صاف بتایا گیا ہے کہ ایسے کیسوں کی تحقیقات دو مہینوں کے اندر اندر ہوگی۔ جبکہ کیس کی شنوانی کے لیے چھ ماہ مقرر کئے گئے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق اگر کیس کو کسی تکنیکی بنیاد پر چھ مہینوں میں مکمل نہ کیا گیا تو ایسے حالات میں متعلقہ ایجنسی ہائی کورٹ کو آگاہ کرے گی۔ قانون کے مطابق ایسے کیسوں میں سرکاری وکیل کی جرح کو سنے بغیر مجرم کو ضمانت فراہم نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق ایسے کیسوں کی سماعت تیز تر بنیادی پر مکمل کی جائے گی۔ تا کہ متاثرین کو جلد از جلد انصاف مل سکے۔ نئے قانون میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ کیس کے دوران جو بھی معاوضہ مجرمین سے وصول کیا جائے گا۔ وہ سرکاری خزانہ آمرہ میں جمع ہونے کے بجائے متاثرہ بچیوں کی بازآبادکاری پر خرچ کیا جائے گا۔ اس دوران کیس کو کسی آزادانہ اور شفاف بنیادوں پر اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے کیمرہ بند کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »