Daily Taqat

ٹرمپ کے کئی عہدیداروں کو اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہ مل سکی

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کا عہدہ سنبھالے ایک سال سے زائد ہوگیا تاہم ان کی جانب سے تعینات اکثر عہدیدار ایسے ہیں جنہیں اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی ہے۔ ان میں ان کے داماد جیرڈ کوشنر بھی شامل ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 40کے قریب ایسے افسران اور اہلکار شامل ہیں کہ جو ابھی تک عارضی سیکورٹی کلیئرنس پر کام کررہے ہیں اور ایف بی آئی اے کی جانب سے ان تمام افراد کو مکمل سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی ہے ۔

ان افراد میں ٹرمپ کے داماد جیرد کوشنر بھی شامل ہیں جبکہ اکثر افراد کا تعلق وائٹ ہاؤس سے ہے ۔

دوسری جانب جیرڈ کوشنر کے وکیل ایبے لوویل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس میں تاخیر کوئی غیر معمولی بات نہیں عام طور پر اس میں دو سال کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے کیونکہ جیرڈ کوشنر کی مصروفیات ، ان کے بے تحاشا سفر اور دیگر مصروفیات مستقل کلیئرنس میں تاخیر کا باعث ہیں تاہم اس سے ان کی ذمے داریوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »