Daily Taqat

بھارتی فوج نے اسلحہ اور ٹینکوں کی تیاری کیلئے 150 ارب روپے منصوبے کوحتمی شکل دیدی

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے جدید اسلحہ اور ٹینکوں کی تیاری کے لئے 15 ہزار کروڑ (150 ارب) روپے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے، گوداموں میں اسلحہ کی کمی اور تاخیر کا شکار اسلحہ برآمدات کے سبب یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ اس بڑے پراجیکٹ میں 11 نجی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

اعلیٰ فوجی حکام اور وزارت دفاع کے حکام پراجیکٹ پر فوری عملدرآمد چاہتے ہیں، یہ اسلحہ اور ہتھیار ملنے کے بعد بھارتی فوج 30 روز یا اس سے طویل مدت کی لڑائی کے قابل ہوجائے گی۔ سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا 10 برس کی مدت میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ مزید تفصیلات نہیں دیں۔

ادھر ایک ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے تحت راکٹ، ایئر ڈیفنس سسٹم، آرٹلری گنیں، انفنٹری کمبیٹ وہیکلز، گرینڈ لانچرز اور دیگرہتھیاروں کی تیاری کے لئے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ چین کی طرف سے فوجی صلاحیت میں اضافے کے بعد پراجیکٹ پر کام شروع ہورہا ہے۔ آرمی چیف جنرل بیسن راوت اور متعدد حکومتی عہدیداروں کی بھی منصوبے پر نظر ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »