چین میں پاکستانی امبیسی میں حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد

بیجنگ:  چین میں پاکستانی سفارتخانے میں آنحضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں 14دسمبر کومحفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس دوران پاکستانی سفیر کی اہلیہ اور بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج کی پرنسپل نے بیجنگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس پر روشنی ڈالی اورمحمد ﷺ کی شان اقدس بیان کی ۔ پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی طالبات نے حضورپاک ﷺ کی زندگی مبارکہ کے مختلف پہلوﺅں پر تقریریں کی جبکہ دیگر شرکاءنے بھی دردوسلام اور نعتیں پڑھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.