Latest news

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات، کشمیریوں کے حقوق کی پامالی سے متعلق بات چیت

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملیحہ لودھی نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے سے خطے کو لاحق خطرات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے، اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.