Daily Taqat

ملائیشین پولیس کا نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ، زیورات اور کرنسی سے بھرے سینکڑوں بیگز برآمد

کرپشن کے الزامات پر ملائیشین پولیس کا سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ جس دوران زیورات، کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا سے بھرے 284 بیگز قبضے میں لے لئے گئے۔ سابق وزیراعظم کے گھر پر کئے گئے اس ریڈ کے تمام مناظر ملائیشیا میں براہ راست دکھائے گئے جسے لاکھوں شہریوں نے دیکھا۔ پولیس کے مطابق طویل ترین کارروائی کے دوران سابق وزیراعظم کے گھرسے 284 بیگز قبضے میں لئے گئے۔ جن میں سے بہتر بیگز زیورات سے بھرے ہیں جبکہ دیگر میں ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں۔ دوسری جانب نومنتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نےاشارہ دیا کہ اگر بد عنوانی کے الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »