Daily Taqat

ابراہیم العساف کرپشن کے تمام الزامات سے بری ہوگئے

وزیر مملکت اور رکن کابینہ ابراہیم العساف کرپشن کے تمام الزامات سے بری ہوگئے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے، انہیں ریٹز کارلٹن ہوٹل سے گھر رخصت کردیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ ابراہیم العساف کے خلاف ان کے دور وزارت میں جو الزامات عائد کئے گئے تھے وہ بے بنیاد تھے۔ تفتیشی ٹیم نے تمام الزامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں بری کردیا۔ اس بنیاد پر انہیں ریٹز کارلٹن ہوٹل سے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔  کرپشن کے الزامات سے بری ہونے کے بعد وہ اپنے منصب کی بنا پر آج منگل کو کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔  وزیر مملکت ابراہیم العساف کو الزامات سے بری کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی قیادت عجلت پر مبنی فیصلے نہیں کرتی اورشفاف تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو مجرم قرار نہیں دیتی۔ یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے الزامات عائد ہونے اور شامل تفتیش ہونے کے دوران بھی قیادت نے انہیں منصب سے سبکدوش نہیں کیا تھا۔ شفاف تفتیش کے نتیجے میں ان کی بریت ثابت ہوگئی تو وہ دوبارہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے ساتھ کابینہ اجلاس میں شریک ہونے کا دوبارہ اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »