لندن کے مئیر صادق خان نے وزیراعلیٰ”شہباز شریف” کو ایک نیا نام دے دیا

لاہور: لندن کے میئرصادق خان واضح طورپر کہہ چکے ہیں کہ ان کا گھر لندن ہی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے آبائی وطن پاکستان کے رہنے والے ان سے محبت کرتے ہیں، وہ جذبہ خیرسگالی کے طورپر ”لندن ہرکسی کیلئے “ مہم کے سلسلے میں بھارت کے بعد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، جنہوں نے آج مزار قائد پر حاضری دی جبکہ اس سے قبل وزیراعظم اور لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کی ۔
اس دورے اور ملاقات کے دوران شہبازشریف نے بھی صادق خان کاپر جوش طریقے سے  استقبال کیا جبکہ ان کے دورے کو یادگار بنانے کے لیے انتظامیہ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی لیکن صادق خان بھی ایسی حرکت کر بیٹھے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ شہبازشریف سے ملاقات کے بعد فیس بک پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے صادق خان نے لکھاکہ ”پاکستان میں پہلی ملاقات، ثقافتی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب ’شہزادشریف‘ نےپر جوش استقبال کیا،لاہور اور لندن کے مضبوط تعلقات کی وجہ سے سرکاری وزراءاور میرے تجارتی وفد کے درمیان مثبت اور سود مند تبادلہ خیال ہوا“۔تاہم یہ غلطی صرف فیس بک تک محدود  نہ تھی اور نہ ٹوئٹر تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”پاکستان میں پہلی ملاقات، وزیراعلیٰ شہباز نے پرتپاک استقبال کیااور ساتھ ہی لکھاکہ پاکستانی ذہانت، کاروبار اور نظریات کیلئے لندن کھلاہے“۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.