Daily Taqat

لندن: ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک

ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے، ڈاکٹر پیٹر فشر 15 برس سے شاہی خاندان کے معالج تھے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فشر دنیا کے بہترین ہومیو پیتھک ڈاکٹرز میں سے ایک تھے، ڈاکٹر فشر ہولبرن کے علاقے میں سائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتاری گاڑی نے انہیں کچل دیا۔ ڈاکٹر فشر کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صبح 10 بجے سے پہلے دم توڑ گئے۔

ملکہ برطانیہ کے سابق سرجن مارکس اسٹیک ہل نے کہا ہے کہ پیٹر فشر ایک بہترین ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے، ہم سب ان کی ناگہانی موت پر حیران ہیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ اس کی تلاش کے لیے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ حادثے میں ڈاکٹر پیٹر فشر کی ہلاکت کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کے باہر گاڑیوں کی آمدورفت بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے یورپ میں حادثات کے بعد نئی منصوبہ بندی پر غور شروع کردیا ہے۔ لندن پولیس چیف کے مطابق یورپی ممالک میں گاڑیوں سے کچل کر دہشت گردی کی گئی اور حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے، پارلیمنٹ سے ملحقہ علاقے کو صرف پیدل مختص کرنے کی منطوری لی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »