Daily Taqat

امریکہ کے وسطی علاقوں میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنیوالے برفانی طوفان اور شدید بارشوں کیوجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد متعد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سڑکوں پر ہر قسم کی آمدرفت بھی معطل ہو گئی، جبکہ مختلف حادثات

میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ کی شمال وسطیٰ ریاستوں کے بالائی علاقوں میں واقع منا پولس سینٹ پال کے عالمی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی آمدو رفت منسوخ کر دی گئی۔ شدید برفباری کے باعث رن وے کو صاف رکھنا مشکل ہو تھا۔تقریباً 470 پراوزیں منسوخ کی گئیں اور مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد ائیر پورٹ کا عملہ صرف ایک رن وے کو کھولنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ برفانی طوفان کیوجہ سے جنوبی ڈکوٹا کے سب سے بڑے شہر سیوکس فالز کے ہوائی اڈے کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھنا پڑا۔ حکام نے جنوب مغربی منیسوٹا میں متعدد شاہراؤں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کا سفر نا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریاست کے جنوبی علاقوں میں صورتحال گاڑیاں چلانے کے لیے موافق نہیں تھی۔ قومی موسیماتی سروس نے پیش گوئی کی کہ جنوبی منیسوٹا بشمول مناپولس، سینٹ پال میں برفانی طوفان کیوجہ سے 20 انچ برف پڑ سکتی ہے۔ آئندہ 24گھنٹے کے دوران منیسوٹا، وسکانسن اور مشیگن کو طوفان بادو باراں کا سامنا رہے گا جس کے بعد یہ نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائیگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »