Daily Taqat

نریندرا مودی جہاں جاتے جھوٹ بولتے ہیں :سونیا گاندھی

میسور:ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی جہاں جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ،وہ تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے اور اپنا سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے تاریخی ہستیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں،مودی جی اچھی تقریر تو کرتے ہیں لیکن اچھی تقریروں سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا ۔

جے پور میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ کرناٹک میں قحط سالی ہوئی تو وزیراعلیٰ سدارمیا نے مودی سے ملنے کا وقت مانگا لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا، مودی سرکار کرناٹک میں ہماری سرکار کے ساتھ بھید بھاو کررہی ہے،کیا یہی آپ کا ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘‘ہندوستانی وزیر اعظم مودی جی اچھی تقریر کرتے ہیں، ایک اداکار کی طرح تقریر کرتے ہیں، لیکن صرف تقریرسے لوگوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا اور لوگوں کا فلاح وبہبود نہیں ہوسکتا۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ مودی جہاں جاتے ہیں، جھوٹ ہی بولتے ہیں،وہ اپنے سامنے کسی کو برداشت نہیں نہیں کر سکتے ۔سونیا گاندھی نے سوال کیا کہ بدعنوانی ہٹانے کے وزیراعظم مودی کے وعدے کا کیا ہوا؟ چار سال تک لوک پال کی تقرری کیوں نہیں ہوئی؟۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »