بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کر لیا
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کر لیا،بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ آج اسلام آبادسے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔پاکستان نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی تھی ،اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرکوکلبھوشن جادھوکے مسئلے پرمشاورت کیلئے بلایاگیا ہے اور وہ آج اسلام آباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے۔