Daily Taqat

بھارت : بندر لڑکی سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں بندر لڑکی سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے والد کے ساتھ بینک میں داخل ہورہی تھی کہ ایک بندر آیا اور لڑکی کے ہاتھ سے روپوں کا تھیلا لے کر چلتا بنا۔

لڑکی کے والد وجے بنسل نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب وہ بیٹی کے ہمراہ بینک کی عمارت میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ کئی بندر وہاں آئے اور اُن میں سے ایک بندر میری بیٹی کے ہاتھ سے پولی تھین بیگ، جس میں2لاکھ روپے تھے، چھین کر بلڈنگ کی آخری منزل پر چلا گیا اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔

اسی دوران جب بینک کے گارڈ نے بندر کا پیچھا کیا تو اُس نے 60ہزار کے قریب رقم پھینک دی، جو ہمیں مل گئی، ہم نے باقی رقم کے حصول کے لئے بندر کو کھانے پینے کی چیزیں بھی پیش کیں لیکن وہ نہیں مانا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرہ شخص سے تفصیلات لے لی ہیں لیکن ہمیں ایسی کوئی قانونی شق نہیں ملی جس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ آگرہ میں کافی عرصے سے بندر لوگوں کو نا صرف پریشان کررہے ہیں بلکہ تاج محل کی سیر کو آنے والے سیاح اورمیڈیکل کے ایک طالب علم پر حملہ کرکےاُسے زخمی بھی کرچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »