Daily Taqat

لاطینی امریکہ کے ملک پیرومیں مسافربس کی ٹرالرسے ٹکر

لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالرسے ٹکرانے کے بعد پہاڑ سے 330فٹ کی بلندی سے نیچے ساحل پرآگری جس کے باعث 48مسافر ہلاک ہوگئے ۔
رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایاہے کہ مرنے والے48مسافروں کی لاشیں پہاڑی ساحل پر بس سے ملی ہیں جبکہ خوفناک حادثے میں 6افراد خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں اور ان زخمی افراد کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پیرو کے ٹرانسپورٹ کے سربراہ نے بتایا ٹرک بس کے پیچھے سے ٹکرایا جوکہ بس کے بلندی سے گرنے کاسبب بنا۔ابتدائی تحقیقات میں پتاچلاہے کہ بس اور ٹرک کی رفتار بہت تیز تھی۔حادثے کے بعد 100سے زائد رضاکاروں نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »