Daily Taqat

گزشتہ سال چائنہ کے موبائل فونزدوسرے موبائل فونزکے مقابلے پیچھے رہ گئے

بیجنگ: چین کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے۔ کہ گزشتہ سال ملک کی مارکیٹ میں 49 کروڑ 10 لاکھ موبائل فون فروخت ہوئے۔ تاہم یہ تعداد 2016 کے مقابلے میں 12.3 فیصد کم رہی۔
رپورٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطا بق 2017 میں عالمی مارکیٹ میں موبائل فونز کی فروخت میں سام سنگ پہلے جبکہ ایپل دوسرے نمبر پر رہا۔ایپل کے22 کروڑ 23لاکھ موبائل فون فروخت ہوئے،یہ مارکیٹ کا12 فیصد بنتے ہیں۔ایپل کے بعد چینی موبائل ہوا وے تیسرے نمبر پر رہا۔ گزشتہ سال ہوا وے کے15 کروڑ 23لاکھ موبائل فون فروخت ہوئے یہ پوری دنیا کی مارکیٹ کا 10 فیصد بنتا ہے۔اس کے بعد چینی موبائل اوپو اور وائیوو بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »